انڈیا میں ان دنوں مسلم خواتین کو آئین کے بنیادی اصولوں کےتحت شادی، طلاق
اور وراثت جیسے معاملات میں برابری کا درجہ دینے یا ان کے ساتھ مذہب کے نام
پر بدستور تفریق برتنے کےسوال پر بحث جاری ہے۔ مذہبی تنظیمیں مسلم خواتین کو آئین کے اصولوں کے مطابق مرد کے برابر کا
درجہ دیے جانے کی حکومتی کوششوں کو اپنے مذہب میں مداخلت سےتعبیر کر رہی
ہیں۔
مسلم خواتین کی جانب سے تین طلاقوں اور یکطرفہ طلاق کے سوال پر انڈیا کی عدالت عظمی میں کئی درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔ عدالت نے ان سوالوں پر حکومت کی رائے جاننی چاہی تھی جس پر حکومت نے اپنے
جواب میں کہا ہے کہ بیوی کو
ایک ہی بار میں تین طلاقیں دینے، نکاح، حلالہ
اور ایک سے زیادہ شادیوں کا چلن آئین کی رو سے جنسی مساوات کےاصول اور
خواتین کے وقار کے منافی ہے اس لیے ان تفریقی طریقوں کو ختم کردیا جانا
چاہیے۔ نڈیا کی حکومت نے پہلی بار اس اہم سوال پر ایک واضح موقف اختیار کیا ہے جس کی خواتین تنظیموں نے تعریف کی ہے ۔
ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ جس معاشرے میں جنس کی بنیاد پر تفریق برتی جاتی ہو وہ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔ توقع کے عین مطابق مسلم مذہبی تنظیمیں حکومت کے اس موقف کے خلاف پوری شدت سےاحتجاج کر رہی ہیں۔ ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ حکومت ان کے مذہبی معاملات میں دخل دے رہی ہے۔